top of page
Search

اس تصویر میں پہلے نظر آنے والے جانور سے اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں

Updated: Feb 10, 2022



ہر انسان اپنے ساتھ دوسروں کی شخصیت بارے میں جاننے کی جستجو میں رہتا ہے کہ وہ کن خوبیوں کا مالک ہے اوراس میں کیا خامیاں ہیں۔ شخصیت کو پرکھنے کے کئی طریقہ ہیں کوئی ہاتھ کی لکھائی سے شخصیت پہچاننے کا گر جانتا ہے تو کوئی جملوں کو مکمل کرکے اس کے منفرد ہونے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ نفسیات میں کسی بھی فرد کی ذہانت، رویہ اور شخصیت کو پہچاننے کے کچھ مختلف طریقے ہیں ان میں سے ایک تصویروں کی مدد سے شخصیت کی شناخت بھی شامل ہے اسی طرح یہاں پر ایک تصویر پیش کی جارہی ہے، جس میں کئی جانور موجود ہیں اور آپ اپنے پسندیدہ جانورسے یہ جان سکتے ہیں کہ آپ دنیا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور آپ کس طرح کی شخصیت کے مالک ہیں۔




اس تصویر کو بھی غور سے دیکھیں آپ کو پہلے کیا نظر آرہا ہے یا یوں کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ آپ کو اس میں کونسا جانور پہلے نظر آرہا ہے وہی آپ کی شخصیت ہے۔


فاختہ یہ پرندہ امن، امید اوراتحاد کی نشانی کی طور لیا جاتا ہے۔ اگراس تصویر کو دیکھتے ہوئے آپ کو سب سے فاختہ نظر آئی تو جان لیں کہ آپ بہت مخلص طبیعت کے مالک ہیں لڑائی جھگڑااور تنازعات سے دوررہتے ہیں۔ تتلی ایسے افراد جنہیں سب سے پہلے اس تصویر میں تتلی نظر آئی تو یہ لوگ زندگی کو چھوٹا سمجھتے ہیں اوراسے بھرپور طریقے سے جیتے ہیں۔ ماضی اور مستقبل کی پرواہ کئے بغیر آج میں جینا جانتے ہیں، ایسے افراد طویل گفتگو کرتے ہیں اورمختصر گفتگوسے جلدی بیزار ہوجاتے ہیں۔


عقاب عقاب کو آزادی کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ سب سے پہلے عقاب کو دیکھنے والے افراد لوگ مہم جو طبیعت کے مالک ہوتے ہیں انہیں ہر جگہ اوپر رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کسی حد تک خود پسند بھی ہوتے ہیں اور خود پر فخر کرتے ہیں، اور زندگی کواپنے اصولوں پر گزارنے کے عادی ہوتے ہیں۔ کتا یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ کتا ایک وفادار جانورہے، ایسے افراد جنہیں اس تصویر میں سب سے پہلے کتا دکاھئی دیا ہے تووہ نرم دل کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور دوسروں کو ہر حال میں خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔


بھیڑیا یہ جانور خفیہ اور پوشیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ عموماً جھنڈ میں پائے جاتے ہیں۔ اس جانور کو پہلے دیکھنے والے افراد کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے کچھ مخصوص دوست ہیں اور آپ صرف ان کے ساتھ ہی پر سکون محسوس کرتے ہیں۔ نئے دوست بنانے کے معاملے میں کافی محتاط رویہ رکھتے ہیں۔


مینٹس یہ ایشیائی ثقافت میں یہ ایک مقدس کیڑا مانا جاتا ہے۔ اسے دیکھنے والے اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں اور زیادہ گفتگو کرنا پسند نہیں کرتے۔ ایسے لوگ ایک عام انسان سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔


کیکڑا پہلی نظر میں کیکڑا دیکھنے والے لوگ بہت زیادہ ضدی ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اندر سے حساس ہوتے ہیں لیکن باہر سے مضبوط شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نہیں نکلتے، لیکن جب نکل جائیں تو اپنا مقصد حاصل کئے بنا چین کی سانس نہیں لیتے۔


گھوڑا گھوڑا ایک شاندار اور آزاد جانور ہے۔ پہلی نگاہ میں گھوڑے کو دیکھنے والے لوگ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں اور جو کرنے کا دل کرے وہ کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی وقت آنے پر لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ مذکورہ لوگ انسان میں بھید بھاؤ نہیں رکھتے اور سب کو برابر کا درجہ دیتے ہیں۔


مرغی جن لوگوں کو سب سے پہلے مرغی دکھائی دی وہ جان لیں کہ وہ ایک گھریلو شخصیت ہیں اور اس میں خوش ہیں۔ ایسے لوگ گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں اور سست طبیعت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھنے سے نفرت ہوتی ہے۔

Comments


©2022 by @psychologist_adan. Proudly created with Wix.com

bottom of page